: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28ستمبر(ایجنسی) سارک کانفرنس کو لے کر پاکستان کو دوہرا جھٹکا لگا ہے. ہندوستان کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی سارک کانفرنس سے کنارہ کر لیا ہے اور شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. غور ہو کہ سارک سربراہی کانفرنس پاکستان کے اسلام آباد میں نومبر کے مہینے میں منعقد ہونا ہے. پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے لئے یہ دوہرا جھٹکا ہے.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;"> پاکستان کا نام لئے بغیر بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ایک ملک اندرونی معاملات میں دخل دیتا ہے. بنگلہ دیش نے الزام لگایا کہ ایک ملک ہم آہنگی کا ماحول بگاڑ رہا ہے. ایسا ماحول سارک کانفرنس کے لئے موزوں نہیں ہے. ساتھ ہی سارک سمٹ سے بھوٹان نے بھی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.